• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم ایک اور ریکارڈ بنانے کے قریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ کو خطرہ ہے۔

بابر اعظم  ٹی20 انٹرنیشنل میں تیز ترین2 ہزار رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ کے قریب ہیں جو ابھی ویرات کوہلی کے پاس ہے۔

بابر اعظم کو ٹی20 انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں۔


بابراعظم‏ اعظم زمبابوےسے سیریز میں 60رن بنا کر تیز ترین2 ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن جائیں گے، بابر اعظم 49 میچ میں 1940 رنز بنا چکے ہیں۔

‏ تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے،  ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹونٹی میچز میں سنگ میل عبور کیا۔

‏بابر اعظم 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے 11 ویں بیٹسمین ہوں گے، بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر جبکہ ٹی 20 رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین