• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نائب کپتان محمد رضوان کو وزڈن کے سال کے 5 بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

کرکٹر بابر اعظم نے محمد رضوان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے لیے ایک اور معتبر اعزاز حاصل کرنے پر آپ کو بہت مبارک ہو۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم سب کو آپ پر بہت فخر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کو وزڈن نے سال کے 5 بہترین کھلاڑیوں میں شامل کر لیا ہے۔


محمد رضوان کو پچھلے سال انگلینڈ میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر یہ اعزاز دیا گیا۔

محمد رضوان کے علاوہ دیگر 4 بہترین کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جیک کرالی، ڈان سبلی، ڈیرن اسٹیون شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی سال کے بہترین 5 کھلاڑیوں میں شامل کیے گئے ہیں۔

سال کے لیڈنگ کرکٹر کا اعزاز انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو دیاگیا ہے۔

تازہ ترین