• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت پانچ ممالک کے شہری یورپی اسائلم کےسب سے بڑےخواہشمند

برسلز( حافظ انیب راشد ) شام ،افغانستان، پاکستان، عراق اور نائیجریا کے شہری یورپ میں اسائلم حاصل کرنے کے 5 بڑے خواہشمند ملکوں میں شامل ہیں،یہ بات یورپین اسائلم سپورٹ آفس EASO کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتائی گئی ہے، ای اے ایس او کے مطابق یہ وہ 5 ممالک ہیں جنہیں اسائلم حاصل کرنے کے خواہشمند پیدا کرنے والے ʼٹاپ ڈیسٹی نیشنزʼ قرار دیا جا سکتا ہے، اس فہرست میں جنگ زدہ شام کے شہری سب سے زیادہ ہیں جن کی جانب سے اسائلم حاصل کرنے کیلئے دی جانے والیدرخواستوں کا حجم باقی ملکوں کے مقابلے میں ایک چوتھائی رہا، اس رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سال یوکرین کے شہریوں نے یورپ میں اسائلم حاصل کرنے کیلئے 72 فیصد زائد درخواستیں جمع کروائیں، اس طرح یوکرین اسائلم سیکرز کے لحاظ سے دنیا میں 10 ویں بڑے ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ EASO کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سال صرف فروری 2021 میں یورپ میں اسائلم کی 38300 درخواستیں جمع کروائی گئیں۔
تازہ ترین