• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کے جنگلات میںآتشزدگی‘ ہزاروں افراد کا انخلا

کیپ ٹاؤن ( نیوزڈیسک) جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن کے جنگلا ت میں خوف ناک آتش زدگی کے نتیجے میں وہاں کے رہائشی انخلاپر مجبور ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ کے پھیلاؤ میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے اور ابتدائی تحقیقات کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ آگ میں اضافے کے تناظر میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ آتش زدگی سے کیپ ٹاؤن یونیورسٹی کو شدید نقصان پہنچا اور 4 ہزار سے زائد طلبہ کو وہاں سے نکالا گیا۔
تازہ ترین