• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی عظمت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دلچسپ ردعمل کا اظہار

لاہور (مانیٹرنگ معروف گلوکار ومیوزیشن علی عظمت نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پردلچسپ ردعمل کااظہارکیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے۔کورونا کی تشخِیص کے بعد علی عظمت نے انسٹاگرام پر ایک مختصرپُرمزاح ویڈیو شیئر کی جس میں وہ میں اس عالمی وبا کو کوستے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ نہ دن کو سکون نہ رات کو چین، جا او کرونا تینوں کُتے پین ۔علی عظمت نے کیپشن میں لکھا کہ لو جی ، نتیجہ مثبت آگیا، دفع دورکورونا ۔گلوکارکی اس پوسٹ پرعمارہ حکمت ، اداکار احمد علی بٹ ، غنا علی نے ان کی حس مزاح سے محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔یاد رہے کہ اب تک کورونا سے متاثر ہونے والی شوبزشخصیات میں یاسرنواز، ندا یاسر، نوید رضا، ابرارالحق، نعمان سمیع، علیزے شاہ، روبینہ اشرف، بلال مقصود، سکینہ سموں، ندیم جعفری، علیزے گبول، عثمان مختار، فروا علی کاظمی اور دیگرشامل ہیں۔جبکہ گلوکارجواد احمد دوسری بارکورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

تازہ ترین