• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایوارڈز 2021، ناپا نے"ورثہ اور ثقافت" کی کیٹگری میں پہلا انعام جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی الیکٹرک کی جانب سے منعقد کئے گئے، کراچی ایوارڈز 2021 میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا)نے" ورثہ اورثقافت"کی کیٹگری میں پہلا انعام جیتا ہے، کراچی ایوارڈز 2021 میں پہلا انعام جیتنے پر ناپا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین، سیدجاویداقبال نے ناپا کےصدراورسی ای او نامور ہدایت و صدا کار ضیاء محی الدین اور ان کے عملے کوپر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے پندرہ سالوں میں ناپا کے فارغ التحصیل طلباء کی ڈرامے اور موسیقی کے شعبے میں اپنی ناقابل تقلید کارکردگی کی بدولت ، سامعین کی نظرمیں ناپا ایک نمایاں مقام بناچکا ہے دیگر یہ کہ غیرملکی فنکاروں کے ساتھ کئے گئے بین الاقوامی اشتراک کی بدولت ناپا نے مختلف ثقافتوں کو منظم طریقے سے باہم کرنے میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔

دل لگی سے مزید