• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کی اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی،میں بھی نہیں چھوڑوں گا،اسد قیصر

کراچی(جنگ نیوز) شاہد خاقان کی اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی، سابق وزیر اعظم روسٹرم کے سامنے پہنچ کرآگ بگولہ، آپ کو شرم نہیں آتی جس پر اسپیکر اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ میں بھی نہیں چھوڑوں گا، اپنارویہ درست کریںاور حد میں رہیں۔قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی اور اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنانے کی درخواست کی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا،اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ ‘جی شاہد صاحب آپ بات کریں‘۔ شاہد خاقان عباسی اسپیکر روسٹرم کے سامنے پہنچ گئے اور کہا کہ ’آپ کو شرم نہیں آتی‘۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شاہد خاقان سے کہا کہ ’آپ اپنی زبان صحیح رکھیں ،آپ ہمیشہ ایسی بات کرتے ہیں اور طرز عمل اختیار کرتے ہیں ‘۔اس پر شاہد خاقان نے کہا کہ ’میں آپ کوجوتاماروں گا ‘ تو اسپیکر نے کہا کہ ’میں بھی وہ کام کروں گا،آپ اپنی حد میں رہیں ، آپ بات کریں پلیز بات کریں۔

تازہ ترین