• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان ایک جوتا ماریں دوسری طرف سے 100جوتے مارے جائیں گے، فواد چوہدری

شاہد خاقان ایک جوتا ماریں دوسری طرف سے 100جوتے مارے جائیں گے، فواد چوہدری  


کراچی(جنگ نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ہونے والی تلخ کلامی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان ایک جوتا ماریں گے تو دوسری طرف سے 100 جوتے مارے جائیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کے بارے میں جو بات کی اس کی مذمت کرتے ہیں، بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ بھی وزیراعظم رہے، یہ انتہا پسندی آپ لوگوں کے دور کی دی ہوئی ہے، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال یا فضل الرحمان ان سب کا مسئلہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے، انہوں نے ہر حربہ آزمالیا لیکن ان سے حکومت نہیں گری، اگر پارلیمنٹ کو اکھاڑا بنائیں گے تو اصلاحات کیسے آئیں گی؟وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان ایک جوتا ماریں گے تو دوسری طرف سے 100 جوتے مارے جائیں گے۔

تازہ ترین