• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی مسلسل خلاف و رزی پر کارر وائی کی جائے،کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے ہدا یت کی کہ کورونا وا ئرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا نے کے لئے آگا ہی مہم کے ذر یعے لو گوں کو تر غیب د ینے کے ساتھ ساتھ لگاتار اس کی خلاف و رزی میں ملوث افراد کے خلاف کارر وائی بھی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وا ئرس جا ئزہ اجلاس میں کیا۔اجلاس میں ڈو یژن بھر میں موجود مر یضو ں کے بارے میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈو یژن میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ2912 مریض ابھی تک ز یر علاج ہیں۔ چو بیس گھنٹے میں راولپنڈ ی ضلع میں کل 210کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے چھ افراد میں 63 سالہ صا برہ بی بی،65 سالہ مر یم بی بی، 72 سالہ پروین اختر،80 فا ظمہ بی بی، 73 سالہ محمد اکسیر اور69 سالہ شمیم اختر شامل ہیں۔
تازہ ترین