• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب شعیب اختر نے کریئر کی شاندار بولنگ کروائی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سن 2002  میں آج کے ہی دن  کیریئر کی شاندار بولنگ کروائی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شعیب اختر کے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کیخلاف کروائے گئے شاندار بولنگ اسپیل کی یاد تازہ کی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ آج کے دن 2002 میں نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کریئر کی شاندار بولنگ کروائی۔


شعیب اختر نے اپنے اس شاندار بولنگ اسپیل میں 16  رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

شعیب اختر کی اس تباہ کن بولنگ کے ذریعے پاکستان نے تین میچوں کی ون
ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 153 رنز سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین