• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کے کرکٹر قدیر احمد پر 5 سال کی پابندی عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کرکٹر قدیر احمد پر 5 برس کی پابندی عائد کردی۔

اعلامیے مطابق قدیر احمد نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 خلاف ورزیوں کو تسلیم کیا ہے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق قدیر احمد کو اکتوبر 2019ء میں چارج کیا گیا تھا، اب ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آئی سی سی نے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مہر دیپ چایاکر کو آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 خلاف ورزیوں پر چار ج کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق مہر دیپ عجمان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

تازہ ترین