• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان بنی گالا میں کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل کی برانچ کھول لیں، مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ میں کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل کی برانچ کھول لیں اور سب کو وہاں قید میں ڈال دیں تاکہ ان کی انا کو تسکین مل سکے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چینی مافیا کو اس لیے نہیں پکڑ ا جارہا کیونکہ وہ عمران خان کے اے ٹی ایمز ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو سستی اشیاء مہیا کرنے والوں کو چن چن کر پکڑا گیا، اب باری وزیر اعظم کے دائیں بائیں لوگوں کی ہے۔

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی معافی نہیں مانگیں گے، اب معافی مانگنے کا وقت عمران خان کا ہے پارلیمنٹ میں کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کروایا جاسکتا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انتہائی حساس مسلے پر خود کو مسلم اُمّہ کا لیڈر کہنے والا پارلیمنٹ سے غائب تھا۔

مسلم لیگ نون کی رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالتوں کی طرف سے سنائی جانے والی سزائیں ان کے لیے تمغے ہیں۔

تازہ ترین