• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی: پی پی اور تحریک انصاف کے اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ



سندھ اسمبلی میں حلیم عادل شیخ اور شرجیل میمن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اپوزیشن  نے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر شکایت کرتے ہوئے ایوان میں شور شرابہ کیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر پی پی اور تحریک انصاف کے اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

پی ٹی آئی اور پی پی پی کے اراکین کی جانب سے غیر پارلیمانی جملے بازی پر ایم کیو ایم نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کل دن دو بجے تک ملتوی کردیا ۔

دوسری جانب  سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے فرانسیسی حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قرارداد پیش کی۔ جسے مشترکہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

ایم ایم اے کے سید عبدالرشید اور ٹی ایل پی کے مفتی قاسم فخری نے بھی قراداد پیش کیں جن میں ٹی ایل پی پر عائد پابندی اُٹھانے اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفی کا مطالبہ کیا گیا۔

تازہ ترین