• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی، ایران بات چیت کا دوسرا دور رواں ماہ ہوسکتا ہے، خبرایجنسی


سعودی عرب اور ایران کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور رواں ماہ ہوسکتا ہے۔ ریاض سے خبرایجنسی کے مطابق اپریل میں سعودی اور ایرانی عہدیداروں کی ملاقات تعمیری رہی تھی۔

خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ ملاقات میں یمن تنازع، ایرانی جوہری معاہدے اور دیگر مسائل پر بات ہوئی تھی۔ ملاقات کا دوسرا دور اپریل کے آخر یامئی کے اوائل میں ہو سکتا ہے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ سعودی عرب کی نمائندگی سعودی انٹیلی جنس سربراہ خالد حمدان کررہے ہیں۔ جبکہ ایران کی نمائندگی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکریٹری سعید اراوانی کر رہے ہیں۔


خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بغداد میں 9 اپریل کو ہوا تھا۔

تازہ ترین