اسلام آبا د(این این آئی)سکھر و حیدرآباد موٹروے کیلئے فنڈز اور ٹرانزکشن اسٹرکچرکی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سکھرحیدرآباد موٹروے کیلئے فنڈز اورٹرانزکشن اسٹرکچرکی منظوری دی گئی اس حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سکھرحیدر آباد موٹروے وزیر اعظم کے سندھ ڈیولپمنٹ پیکج کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔