کوئٹہ(اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ایران کے وزیر شاہرات و شہری ترقی محمد اسلامی نے آج ضلع کیچ تربت سے متصل پاک ایران بارڈر پیشین مند کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان اور ایران کے اعلئ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ آج کا دن پاکستان اور خصوصا بلوچستان کے عوام لئے تاریخی دن ہے۔