• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ بحران نے وفاقی حکومت کو بے نقاب کردیا، رضا ربانی

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماسینیٹر میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ حالیہ بحران سے نمٹنے نے وفاقی حکومت کو بے نقاب کردیا، رضا ربانی نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین وقانون پرعملدرآمد کرنے میں ناکام ہےاوروفاقی حکومت امن وامان کی صورتحال سے نمٹنے میں ناکام رہی، ایک قومی مباحثے کی ضرورت ہے کہ مستقبل میں ایسے بحران نہ پیدا ہوں، ریاست کواپنے سیاسی ایجنڈا بڑھانے کیلئے گروہوں کوسیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کرنے کی پالیسی ترک کرنا ہوگی، پارلیمنٹ کو اپنا آئینی کردار ادا کرنے کی اجازت دینا ہوگی، مسائل کے حل کیلئےلوگ اور تمام ادارے پارلیمنٹ کی جانب دیکھیںگا۔

تازہ ترین