• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں آبیانہ وصولی کا سو سال پرانا نظام ختم کردیا گیا

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر آبیانہ کا ایک صدی پرانا نظام ختم کردیا گیا، صوبائی حکومت کاشت کاروں سے آبیانہ وصولی کے جدید ای سسٹم کا افتتاح کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کاشت کاروں سے آبیانہ وصولی کے جدید ای سسٹم کا افتتاح کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سو سالہ آبیانہ کے پرانے نظام کی جگہ کمپیوٹرائزڈ بل کا اجرا ہوگا، کاشت کاروں کو ای آبیانہ نظام کے تحت بے پناہ سہولت ملے گی

تازہ ترین