• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FATF کے معاملے پر برطانیہ پاکستان کی مکمل حمایت کریگا، برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر داخلہ شیخ رشید سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے برطانو ی ہائی کمشنر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر برطانیہ پاکستان کی مکمل حمایت کرے گا ۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ک برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں ڈالنا امتیازی سلوک ہے تاہم کرسچن ٹرنر نے کہا کہ معاملہ امتیازی نہیں حالات کے مطابق ہے ۔ تفصیلات کے مطابقوزیر داخلہ شیخ رشید سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر داخلہ نے ڈیوک آف ایڈم برگ پرنس فلپ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان وطن واپسی اورمجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین