• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں متعدد افسران کےتقرر و تبادلے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صالحہ سعید نے متعدد افسران کےتقرر و تبادلے کردیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ای ٹی او ایکسائز ملتان جام محمد ارشد کو ٹرانسفر کرکے لاہور ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ای ٹی او ڈی جی خان مبشر ایاز کا تبادلہ ای ٹی او ایکسائز ملتان کردیا گیا ہے جبکہ ای ٹی اوز دانیال صفدر موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی جھنگ کا تبادلہ قصور کردیا گیا ہے اور محمد جاوید موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی قصور کا تبادلہ جھنگ آفس کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین