اسلام آباد (حنیف خالد) ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کی سالانہ کانفرنس کل سے جرمن شہر فرینکفرٹ میں شروع ہو گا۔ اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج فرینکفرٹ پہنچ رہے ہیں جہاں پہنچتے ہی وہ پاکستانی سفیر مقبنہ برلن اکنامک قونصلر اور اپنے وفد کے ارکان سے پیر کو شروع ہونے والے ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 4 روزہ اجلاس کے بارے میں مشاورت سے لائحہ عمل کو آخری شکل دینگے۔