وسیم اکرم ان دنوں کسے یاد کررہے ہیں؟
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئنگ کے سلطان کے لقب سے دُنیا بھر میں مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی مارننگ واک یاد کرنے لگے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ دبئی کے ساحل سمندر پر موجود ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی میں غروبِ آفتاب کا خوبصورت منظر بھی دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد یہ واضح ہے کہ وسیم اکرم نے یہ سیلفی افطار سے کچھ دیر پہلے لی ہے۔

وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنی مارننگ واک کو بہت یاد کررہا ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’افطاری سے پہلے واک کرنے میں بھی بہت مزہ آتا ہے۔‘

واضح رہے کہ وسیم اکرم ان دنوں اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں ایک شاندار وقت گُزار رہے ہیں۔

دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔

آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کی بارڈرز بند کی ہوئی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید