اسلام آباد(نمائندہ جنگ، پی پی آ ئی )کورونا ویکسین کی خریداری کے معاملےپر شاہد خاقان اور اسد عمر آمنے سامنے آگئے،مسلم لیگ ن کے سینئرنائب صدرشاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ 22 کروڑ کی آبادی کا ملک خیرات کی ویکسین عوام کو لگا رہا ہے،حکومت آج تک ویکسین کا ایک ٹیکہ خرید نہیں سکی، این سی او سی کو بند کریں،دنیا کا واحد ملک ہے جہاں عوام اپنے پیسے سے ویکسی نیشن کرانے پر مجبور ہیں،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ دنیا کورونا پر قابو پا رہی ہے اور ہمارے ہاں کیسز بڑھ رہے ہیں،وہ وقت دور نہیں جب پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر سے منع ہی کر دیا جائیگا، لیگی رہنما کے بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے و زیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی دو ٹکے کی تحقیق کر لیا کریں ، سارے پاکستان میں ویکسین کا شیڈول دیا جا چکا ہے۔