• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو کورونا ویکسین کے ٹرائلز کی اجازت مل گئی

شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی اسلام آباد کو کورونا ویکسین کے ٹرائلز کی اجازت مل گئی۔

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے یونیورسٹی کو کورونا ویکسین کے ٹرائلز کے لیے کلینکل سائٹ لائسنس جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کلینکل اسسمنٹ یونٹ میں فیز 3 کے ٹرائلز ہوسکیں گے، جاری شدہ لائسنس کی معیاد 3 سال ہوگی۔


نوٹیفکشن کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی لائسنس کے تحت جی سی پی اور جی ایل پی کے اقدامات کو برقرار رکھا جائے گا، ڈریپ ٹرائلز کے دوران حفاظتی معیار کا جائزہ لے سکے گا۔

ڈریپ نے یونیورسٹی پر واضح کردیا ہے کہ ٹرائلز کے لیے معیاری ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات کے ایس او پیز تشکیل دینا ہوں گے، ٹرائلز ایس او پیز کی ڈریپ سے باقاعدہ منظوری لینا ہوگی۔

وزرات قومی صحت کے مطابق یونیورسٹی میں’زیڈ ایف 2001 ویکیسن‘ کے فیز تھری کےکلینکل ٹرائل ہوں گے، زیڈ ایف2001 ویکیسن سانس کی بیماریوں میں 92 سے97 فیصد موثر ہونےکی توقع ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ویکیسن کی 2 ماہ کے اندر 3 خوراکیں لگائی جائیں گی۔

تازہ ترین