• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور امریکا جوہری معاہدے پر اتفاقِ رائے سے دور

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا اور ایران جوہری معاہدے پر مذاکرات میں پیش رفت ہونے کے باوجود اتفاق رائے سے دور ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے صدر جو بائیڈن کو اپنے مقصد کے حصول میں اپوزیشن کی طرف سے بھی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ویانا میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ بات چیت میں کچھ پیش رفت ہوئی، لیکن اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان اس بات پر اب بھی اختلافات ہیں کہ جوہری معاہدے کے ضابطوں پر عمل کس طرح شروع کیا جائے۔ واشنگٹن حکومت ابھی مذاکرات کے نتیجے کے قریب نہیں پہنچ سکی اور آیندہ کیا حالات پیش آئیں گے وہ بھی غیر یقینی ہیں۔ آسٹریا کے دارالحکومت میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا باضابطہ شریک نہیں ہے، البتہ وہ ثالثوں کے ذریعہ اپنی باتیں پہنچا رہا ہے۔ امریکا نے ایران کے خلاف حالیہ دنوں میں جو پابندیاں عائد کی ہیں ان کی 3اقسام ہیں۔ حکومت بعض پابندیاں ختم کرنے پر تیار ہے اور بعض پر مزید غور و خوض کرنے کی ضرورت ہے۔تاہم بائیڈن انتظامیہ چند پابندیوں کسی صورت ختم کرنے پر رضامند نہیں ہے۔ ان میں سے تیسری قسم کی پابندیاں اب بھی موضع نزاع ہیں۔
تازہ ترین