• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ضمانت پر رہا، کارکنوں کا استقبال، نواز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو

شہباز شریف ضمانت پر رہا، کارکنوں کا استقبال، نواز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو


لاہور(نمائندہ جنگ، این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ، شہباز شریف اس کیس میں 6ماہ 25دن قید رہے۔

قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری درخواست ضمانت مسترد ہونے پر 28ستمبر 2020ء کو گرفتار کیا تھا ، شہباز شریف نے 26مارچ2021ء کو ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

شہباز شریف کی جانب سے کورونا وباء میں شدت کے باعث منع کرنے کے باوجود پارٹی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں استقبال کیلئے پہنچ گئے، کارکنان کی جانب سے شہباز شریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے اور انہیں جلوس کی صورت میں انکی رہائشگاہ ماڈل ٹائون لایا گیا جہاں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز سمیت دیگر رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا ۔ 

شہباز شریف رہائشگاہ پہنچنے پر نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو ضمانت اور رہائی ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر سر خرو ہوئی ہے ۔

تازہ ترین