تہران (صباح نیوز)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ ہمیں کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے پر، جس میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، گہری تشویش ہے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور اس ملک کے غیور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔