• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، انڈونیشیا میں آن لائن سزائے موت پر تنقید، غیرانسانی عمل قرار

جکارتا (اے ایف پی) کوروناوائرس، انڈونیشیا میں آن لائن سزائے موت پر تنقید، ناقدین نے اسے غیرانسانی عمل قرار دے دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے آغاز سے اب تک انڈونیشیا میں 100 مجرموں کو آن لائن سزائے موت سنائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، انڈونیشیا میں زوم اور دیگر ویڈیو ایپس پر متعدد قیدیوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے جس پر ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیرانسانی عمل ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ، گذشتہ سال کے آغاز سے اب تک ، تقریبا 100 مجرموں کو انڈونیشیا میں سزائے موت سنائی گئی، جس پر تنقید کی گئی کہ جج انہیں صرف ٹیلی ویژن مانیٹر پر دیکھ سکتے تھے۔

تازہ ترین