• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا 12 ملکوں کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کے اقدام کا دفاع

امریکی صدر ٹرمپ وائٹ ہائوس میں جرمن چانسلر فریڈرک مارس سے جمعرات کو ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
امریکی صدر ٹرمپ وائٹ ہائوس میں جرمن چانسلر فریڈرک مارس سے جمعرات کو ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 ملکوں کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کے اقدام کا دفاع کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک میں بُرے لوگوں کے داخلے کو روکنا چاہتے ہیں، بائیڈن انتظامیہ نے کچھ خوفناک لوگوں کو داخل ہونے دیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو ایک ایک کر کے نکال رہے ہیں۔ ہم تب تک نہیں رکیں گے جب تک ان سب کو باہر نہ نکال دیں، ہمارے ملک میں ہزاروں قاتل موجود ہیں۔ 

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مزید بُرے لوگ ہمارے ملک میں آئیں، بُرا کہہ کر میں کافی نرمی سے کام لے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی شہریوں اور ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے اقدامات کے تحت کئی ملکوں کے شہریوں کی امریکا داخلے پر پابندی لگادی گئی۔

12ممالک پر مکمل،7 پر جزوی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے ویزوں پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید