اسلام آباد(فاروق اقدس)وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کوئی بھی دوطرفہ معاہدہ منسوخ کرنے کا اب تک کوئی باقاعدہ فیصلہ نہیں کیا گیااور نہ ہی اس حوالے سے دستاویزی سطح پر کسی قسم کی کوئی پیشرفت ہوئی ہے،بھارتی اقدامات سے شملہ معاہدے کی حیثیت ختم ہو گئی ۔واضح رہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف کا یہ موقف سامنے آ رہا ہے کہ شملہ معاہدہ فارغ ہوگیا، کنٹرول لائن کو اب سیز فائر لائن سمجھا جائے، سیز فائر لائن اور لائن آف کنٹرول کی حیثیت پر بات کرنا ہوگی، ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہیں۔تاہم جمعرات کو توجہ دلانے پر دفتر خارجہ کےذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو منسوخ کرنے کا اب تک کوئی باقاعدہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔