• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین میں آتشزدگی سے بھاری نقصان المیہ ہے‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑمولوی محمدانورمولوی محمدنبی ملاعطاءاللہ ملنگ حاجی سیدگل میرزئی عبدالرحمن جانی حیات اللہ ترابی اوردیگرنے گنج منڈی پشین میں آتشزدگی کے نتیجے میں تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ متاثرین کے نقصانات کا فوری طورپر ازالہ کیاجائےجمعیت نظریاتی مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ تاجروں کے ساتھ ہے کیونکہ کاروبار سے وابستہ افراد کی تمام جمع پونچی آگ کی نذر ہوگئی ہے رہنمائوںنے کہاکہ آتشزدگی سے بھاری مالی نقصان المیہ ہے آگ بجھانے کی سہولت نہ ہونے باعث زیادہ نقصان ہوا جو حکومت اورانتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے کوئٹہ سے فائر بریگیڈ آنے تک تاجروں کاسب کچھ جل کر راکھ ہوچکا تھا انہوںنے کہاکہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے متاثرین کی جلد امداد یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین