• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کےمعائنےکی ویڈیو میڈیا کو فراہم کرنے کے الزام میں ڈاکٹر معطل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پمز میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی دوران معائنہ ویڈیو مبینہ طور پر میڈیا کو فراہم کرنے کے الزام میں سینئر ڈاکٹر وسیم خواجہ کو معطل کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر عابد فاروقی کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو پیر سے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وسیم خواجہ کو پیر کو تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے جمعرات کے روز پمز میں معائنہ کے دوران بغیر اجازت بنائی گئی ویڈیو الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر چلنے پر شدید احتجاج اور تحریری شکایت بھی کی ہے ۔
تازہ ترین