ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللّٰہ عارف کا کہنا ہے کہ مردان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے، بیشتر لوگ ماسک کا استعمال بھی نہیں کر رہے۔
حبیب اللّٰہ عارف کا کہنا تھا کہ مردان میں آج کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 پلازہ سیل کیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔