اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پیپلزپارٹی کے رہنماءسینیٹر میاں رضا ربانی بے کہا ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی پر عمل نہ کرکے صوبوں کو محروم کر رہی ہے، تیل و گیس صوبوں اور وفاق کی مشترکہ ملکیت،صوبوں کو مالک نہ بناکر وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے ،وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کی نمائندگی کے بغیر سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں پیٹرول تلاش کرنے کے چھ بلاکس تیل و گیس تلاش کرنے کی ریاستی کمپنوں کو دئیے ہیں ، وفاقی حکومت کا یہ اقدام قابل مذمت ہے، تیل تلاش کرنے کے معاہدے اور لائسنس پر دستخط سیکرٹری پیٹرولیم اور کمپنی کے مینجمنٹ ڈائریکٹرز کے ہیں، آئین کہتا ہے کہ تیل اور گیس صوبوں اور وفاق کی مشترکہ ملکیت ہو گی، صوبوں کو ان بلاکس میں مشترکہ مالک نہ بنا کر وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔