• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین: آتشزدگ واقعہ کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے، انجمن تاجران ودکانداران

کوئٹہ(پ ر) مرکزی انجمن تاجران و دکانداران کے صدر امرالدین آغا جنرل سیکرٹری اسلم ترین حکیم طاہر محمد ولی ہوتک اور عبیداللہ نے پشین پرانا گنج بازار کا دورہ کیا جہاں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں اور کروڑوں روپے کا سامانا جل کر خاکستر ہو گیا انہوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشین کے ضلعی صدر نصیب اللہ سے تصدیق شدہ درخواستیں وصول کریں اور صوبائی حکومت سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کو معاوضہ ادا کیاجائے بعد ازاں انہوں نے دورہ لورالائی کے موقع پر جہاں افطار پارٹی میں شرکت کی اس موقع پر امرالدین آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان بھر کے تاجر متحد ہیں بلوچستان بھر میں ہماری یونین مکمل ہو گئی ہے صرف کابینہ یونٹوں کو فعال بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔
تازہ ترین