• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کیخلاف ہر سازش ناکام بنا کر وحدت و اخوت کو فروغ دیا جائیگا، محسنہ انسانیت کانفرنس

راولپنڈی( اپنے نامہ نگار سے) ناموس رسالت ؐ ہر باضمیر مسلمان کی غیرت و حمیت کا مسئلہ ہے ۔بیرونی امداد کی بیساکھیوں سے وطن عزیز کا امن دائو پر لگانے کی ہر سازش ہمیشہ کی طرح ناکام بناکر وحدت و اخوت کے جذبے کو فروغ دیا جائیگا۔اس امر کا اظہار مختلف مکاتب فکر کے اکابرین نے مختاراسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محسن انسانیت ام المومنین حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ کانفرنس میں منظور کردہ مشترکہ اعلامیے میں کیا ۔ڈویژنل خطیب جامع مسجد حنفیہ حافظ محمد اقبال رضوی ، رکن امن کمیٹی شوکت عباس جعفری ،جمعیت اہل سنت راولپنڈی کے صدر قاضی ظہور الہی قادری ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ٹی این ایف جے علامہ سید قمرحیدرزیدی،صدر فیڈرل کیپٹل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کانفرنس سے خطاب کیا۔علامہ ڈاکٹر سید شبیہ الحسن رضوی نے کانفرنس کی صدارت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی آغاسید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ نے دعائیہ کلمات ادا کیے۔حافظ محمد اقبال رضوی نے اپنے خطاب میں قیام امن اور وحدت و اخوت کے عملی فروغ کیلئے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی کاوشوں کو سراہا ۔شوکت عباس جعفری،قاضی ظہور الہیٰ قادری ،علامہ ڈاکٹر شبیہ الحسن رضوی ،علامہ راجہ بشارت حسین امامی اور علامہ سید قمرحیدرزیدی نے محسنہ انسانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی انسانیت کیلئے گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو اسلام کا اثاثہ قراردیا۔مختار ایس او کے مرکزی صدر محمد علی بنگش نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔
تازہ ترین