• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان ’ہیلین‘ ریاست جارجیا کی طرف بڑھنے لگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سمندری طوفان ’ہیلین‘ امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد ریاست جارجیا کی طرف بڑھ گیا۔

طوفان ہیلین سے امریکی ریاست فلوریڈا میں1 اور جارجیا میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں، طوفان کے زیر اثر 120 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

سمندری طوفان کمزور ہو کر کیٹیگری 1 کا ہوگیا ہے، جبکہ گزشتہ روز یہ کیٹیگری 4 سے ریاست فلوریڈا سے ٹکرایا تھا۔

امریکا میں تقریباً ساڑھے 5 کروڑ سے زائد افراد موسمی الرٹ کے زیر اثر ہیں۔

 جارجیا کی تمام 159 کاؤنٹیز میں ہائی الرٹ جاری ہے، فلوریڈا، جارجیا اور کیرولیناس میں 22 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید