بیروت پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کردی ہے، صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ کے پاس قائدانہ صلاحیت رکھنے والے بہت سارے کمانڈر اور رہنما ہیں۔
علی لاریجانی کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللّٰہ کے سربراہ کی ہلاکت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک کو چلانے کے لئے تیار ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین بھی محفوظ ہیں۔