لاہور(نمائندہ جنگ، جنگ نیوز،صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِاعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس حکومتی نااہلی کی وجہ سے قابو سے باہر ہو چکا ہے ایئرپورٹس کو کنٹرول نہیں کرسکے، وزیراعظم ایس او پیز پر خود عمل نہیں کرتے تو عوام کیسے کریں گے۔
عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا،ایئرپورٹس کو کنٹرول نہیں کرسکے وزیر ِاعظم احتیاط نہ کرے تو عام آدمی ایس او پیزپر عملدرآمدکیسے کریگا؟
ایک بیان انہوں نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہارِ افسوس بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کڑے وقت میں ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے، نہوں نے کہا کہ بروقت لاک ڈائون کر لیا جاتا تو کورونا وائرس کے پھیلائو کو باآسانی روکا جا سکتا تھا۔