• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربین اوپن کی فائنل لائن اپ مکمل، جوکوچ شکست کھا کر آؤٹ

اٹلی کے میٹیو بریٹینی، اور روس کے اسلان کراسیو نے سربین اوپن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنالی، سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر ون نوواک جوکوچ کو کراسیو کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوگئی۔

تمام تر کووڈ-19 ایس او پیز کے ساتھ سربیا اوپن ٹینس کا فائنل آج کھیلا جارہا ہے۔

سیمی فائنل میں اٹلی کے ماٹیو بریٹینی نے جاپان کے ٹارو ڈینل کو چھ ایک، چھ سات اور چھ صفر سے ہراکر فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ روس کے اسلان کراسیو سے ہوگا۔

روسی ٹینس اسٹار نے ورلڈ نمبر ون سربیا کے نوواک جوکوچ کو سات پانچ، چار چھ اور چھ چار سے ہرکر کامیابی حاصل کی تھی۔

تازہ ترین