قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اندرون شہر لاہور پہنچ گئے، اس موقع پر حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دونوں (ن) لیگی رہنما پارٹی کے دیرینہ کارکن کبیر تاج کے گھر پہنچے، شہباز شریف نے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے پر کارکن کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں شہبازشریف نے این اے 175 ڈسکہ سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار کو ٹیلی فون کیا اور ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ آپ نے بڑی جرات سے ووٹ چور ی اور حکمران جماعت کی لاقانونیت کا مقابلہ کیا۔