• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ بتائے پانچ سال پورے کرانے کی گارنٹی کس نے کس کو دی؟ چوہدری منظور، مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے مریم نواز کے انٹرویو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ بتائے پانچ سال پورے کرانے کی گارنٹی کس نے کس کو دی ؟

آخر کار بلی تھیلے سے باہر آہی گئی، لوگ سوال کرتے تھے پی ڈی ایم کیوں توڑی گئی پی ڈی ایم اسلئے توڑی گئی عمران خان کے پانچ سال پورے کرانے تھے ،عمران خان کے پانچ سال پورے کرانے تھے تو لانگ مارچ کا ڈرامہ کیوں اور اگر پانچ سال پورے ہی کرانے تھے تو استعفوں کا تماشا کیوں لگایا۔

تازہ ترین