• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سکھر، پی پی کے اراکین اسمبلی میر عامر اور نادر مگسی کیخلاف تحقیقات شروع

سکھر (بیورورپورٹ ) قومی احتساب بیورو نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ میر عامر خان مگسی اور رکن صوبائی اسمبلی میر نادر خان مگسی کو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، متعلقہ اداروں سے قمبر شہدادکوٹ ضلع میں پانچ سال کے دوران ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب سکھر کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب سکھر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر عامر خان مگسی اور رکن سندھ اسمبلی و سابق صوبائی وزیر میر نادر خان مگسی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور 2008 سے 2013 تک قمبر شہداد کوٹ کی ترقیاتی اسکیموں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین