اسلام آباد (وقائع نگار،کامرس رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں جاری سمسٹر خزاں 2020 کے امتحانات ملتوی کر دیے ،نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔ شعبہ امتحانات نے ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کردیے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری ، بی ایڈ، بی بی اے، بی ایس اکاونٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس پروگراموں کے فانئل امتحانات ملک بھر میں جاری تھے ۔ ملتوی امتحانات کی نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ ملتوی امتحانات عید کی چھٹیوں کے بعد ہونے کا امکان ہے اور بعد میں اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔