کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کےسیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑمولوی محمدانورمولوی محمدنبی ملاعطااللہ ملنگ اور حاجی سیدگل میرزی نے گزشتہ روزپشین گنج میں بدترین آتشزدگی کے متاثرین کے دھرنوں اوراحتجاج کی بھرپورحمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ معلوم ہوتاہے کہ یہ سانحہ قدرتی نہیںایک سازش تھی اوراطلاعات ومعلومات کے مطابق بیک وقت گنج منڈی کے پہلے حصہ پھردرمیان واخرمیں آگ بڑھکنا ایک منظم منصوبہ لگتاہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کی اب تک خاموشی اورمتاثرین سے رابطہ نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تاجروں کاکروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوا اورزندگی کی جمع پونجی آگ کے شعلوں کی نذر ہوگئی۔جو ایک المیہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت متاثرین کی فوری امدادکرے اورپشین میں آگ بھجانے کیلئے فائربریگیڈاسٹیشن قائم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت نظریاتی متاثرین کیساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ پشین صوبے کاایک بڑا شہرہے اس کے باوجودوہاںآگ بجھانے کی سہولت نہ ہوتا باعث افسوس ہے ۔