قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو پاکستانیوں کے ہمدردانہ رویئے سے متاثر ہونے پر خصوصی پیغام دیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اچھی چیزوں کی ابتداء ہونے میں بہت زیادہ دیر نہیں ہوتی، شاید یہ اس کا آغاز ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’مشکلیں لوگوں کو قریب کرتی ہیں۔‘
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی میڈیا کی جانب سے مسلسل ہونے والے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے باوجود بھی کورونا وائرس میں شدت اور آکسیجن کی کمی کی صورتحال میں پاکستانیوں کے بھارتی عوام کے لیے ہمدردانہ پیغامات پرشکریہ ادا کیا تھا۔