• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ہاؤس تنازع پر فریقین کے درمیان ثالثی کی کوشش کررہے ہیں، فہمیدہ مرزا

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے کہا ہے کہ فٹبال ہاؤس تنازع سے متعلق حکومت فریقین کے درمیان ثالثی کی کوشش کررہی ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کے نمائندے سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس ملاقات میں فہمیدہ مرزا نے پی ایف ایف کے لیے قائم کمیٹی کے رکن بیرسٹر حارث عظمت سے فٹبال بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت نہ کرنے کے فیفا قانون کا احترام کرتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت فریقین کے درمیان ثالثی کی کوشش کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امید ہے پی ایف ایف آفس کو جلد نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کردیا جائے گا۔

تازہ ترین