کراچی (ٹی وی رپورٹ)سنیئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کیس جیتنے پر جسٹس فائز عیسیٰ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، سرینا عیسیٰ نے خود پیش ہو کر اچھے دلائل دیئے،تفصیلی فیصلہ نہیں آیا ہے اس پر ردِ عمل زیادہ نہیں دے سکتاعمومی طور پر ضابطہ فوجداری اور ضابطہ دیوانی میں یہ لازم ہے کہ وجوہات اور استدلال ساتھ دی جائے یہ لازم ہے ورنہ فیصلہ نہیں ہوتا بہرحال ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے ایل علیحدہ ضابطہ اور طریقہ کار بنا رکھا ہے۔