کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن ،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ، خدائیداد ترین ،رازق لالہ محمد دین کاکڑاورآصف حریفال نے بیان میں پشین گنج منڈی میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں کاروبار کرنے والے غریب افراد کی تمام جمع پونجی کا تباہ ہوگئی ۔تین سال میں دوبارہ آتشزدگی لمحہ فکریہ ہے ۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بااختیار کمیشن بنایا جائے تاکہ حقیقت کو سامنے لایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متاثرین کے جملہ مطالبات کی مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن مکمل حمایت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کے فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور دھرنے کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی فوری طور پرکی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی صورتحال کو کنٹرول نہ کرنا مرکزی و صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے۔ حکومت فوج کو بلانے کا فیصلہ واپس لے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور خوداحتسابی کا مہینہ ہے ۔ہمیں اس مہینے میں عہد کرنا ہوگا کہ ہم ملک کی سلامتی و ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کیونکہ اسی مبارک مہینے میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔