• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کا کیمبرج امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت سے کیمبرج امتحانات کے ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے دوران کیمبرج امتحانات لیناعقلمندی نہیں، کیمبرج انتظامیہ کورونا کے باعث امتحان کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ حکمران کیمبرج امتحانات مناسب وقت تک ملتوی کردیں، طلبہ کی زندگیوں کو داؤ پر نہ لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں،حکومت نوٹس لے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کیمبرج امتحانات میں امتحانی مراکز کے باہر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج سہ پہر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے ایک خصوصی اجلاس میں امتحانات کے دوران ایس او پیز اور کورونا کے پھیلاؤ کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ ترین